Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ :ملتان ٹیسٹ باضابطہ طور پر کراچی منتقل، شیڈول میں تبدیلی

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ :ملتان ٹیسٹ باضابطہ طور پر کراچی منتقل، شیڈول میں تبدیلی
ملتان ٹیسٹ

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ :ملتان ٹیسٹ باضابطہ طور پر کراچی منتقل، شیڈول میں تبدیلی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کراچی منتقل کرکے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے پر باہمی اتفاق کیا ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ملتان میں دھند اور موسم کی صورتحال کے باعث دوسرا ٹیسٹ کراچی شفٹ کیا گیا ہے ۔

دونوں بورڈز کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو اب مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے یعنی 2 جنوری 2023 کو شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

پہلا ٹیسٹ میچ  شیڈول کے مطابق 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے میچ 9 جنوری، دوسرا ون ڈے  میچ 11  جنوری جبکہ تیسرا  ون ڈے میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی

تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  پاکستان کے خلاف 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

آخری مرتبہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کراچی میں ٹیسٹ میچ اکتوبر 1990 میں ہوا تھا جس میں جاوید میانداد کی کپتانی میں پاکستان  نے  ایک اننگ اور 43 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیالکوٹ میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے، خواجہ آصف
انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کی 4 گھنٹے بھرپور پریکٹس
نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
کیا صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے؟ کھلاڑی نے خود بتادیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں کب پاکستان پہنچیں گی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر