بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کو ویزہ جاری کرنے کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔
بدھ کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی میڈیا کی خبر کی تردید کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔
پی بی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ جھوٹی خبر بھارتی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جب کہ یہ خبر پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے زخموں پر نمک پاشی کے علاوہ کچھ نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارتی میڈیا
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیاسی بنیادوں پر پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے، آج انڈین ایمبیسی سے پاسپورٹ واپس لے لیے ہیں جس پر ویزہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر ویزے جاری نہ کرنے کا مقصد ہمیں ورلڈ ٹائٹل سے محروم کرنا ہے جس کے عالمی کھیلوں پر گہرے اثرات ہوں گے جب کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اس وقت ٹی20 بلائنڈ کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس خبر کا مقصد بین الاقوامی کمیونٹیز کی جانب سے شدید دباؤکو کم کرنا تھا کیونکہ وہ سیاسی بنیادوں پر ویزے جاری نہ کرنے پر بھارت کی مذمت کررہے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزہ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News