Advertisement

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزہ جاری کرنے کی خبر جھوٹی نکلی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزہ جاری کرنے کی خبر جھوٹی نکلی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزہ جاری کرنے کی خبر جھوٹی نکلی

بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کو ویزہ جاری کرنے کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔

بدھ کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی میڈیا کی خبر کی تردید کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

پی بی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ جھوٹی خبر بھارتی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جب کہ یہ خبر پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے زخموں پر نمک پاشی کے علاوہ کچھ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیاسی بنیادوں پر پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے، آج انڈین ایمبیسی سے پاسپورٹ واپس لے لیے ہیں جس پر ویزہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر ویزے جاری نہ کرنے کا مقصد ہمیں ورلڈ ٹائٹل سے محروم کرنا ہے جس کے عالمی کھیلوں پر گہرے اثرات ہوں گے جب کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اس وقت ٹی20 بلائنڈ کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس خبر کا مقصد بین الاقوامی کمیونٹیز کی جانب سے شدید دباؤکو کم کرنا تھا کیونکہ وہ سیاسی بنیادوں پر ویزے جاری نہ کرنے پر بھارت کی مذمت کررہے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزہ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version