پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں دھند کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث ملتان سے میزبانی واپس لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی
پی سی بی نے اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے جب کہ دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا ہے جس دوران دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا کراچی جب ک دوسرا ملتان میں کھیلا جانا تھا۔
ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہورہا ہے جس کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان سے 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی جس کا پہلا میچ 10 جنوری، دوسرا 12 جنوری اور تیسرا 14 جنوری کو کھیلا جانا ہے۔
تینوں ون ڈے میچز بھی کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہی کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News