
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے تاریخی دورے پر گزشتہ روز کراچی پہنچی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی
آخری مرتبہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کراچی میں ٹیسٹ میچ اکتوبر 1990 میں ہوا تھا جس میں جاوید میانداد کی کپتانی میں پاکستان نے ایک اننگ اور 43 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اب تک چھ میچز کھیلے گئے جن میں سے تین میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔
مزید پڑھیں:کرکٹ سیریز کی منسوخی: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی )میں ٹریننگ کی۔
First training in Karachi ✅ #PAKvNZ pic.twitter.com/zyUZ1lt6H3
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 23, 2022
دونوں ٹیموں کے مابین پاکستان کی سرزمین پر آخری ٹیسٹ میچ مئی 2002 میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگ اور 324 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
نیوزی لینڈ ٹیم موجودہ دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News