حارث رؤف کس معروف ماڈل و اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں؟ دلہن کیساتھ تصویر وائرل

حارث رؤف کس معروف ماڈل و اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں؟ دلہن کیساتھ تصویر وائرل
حارث رؤف جلد اپنی کلاس فیلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جب کہ رواں ماہ ان کی شادی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف اپنی کلاس فیلو اور مشہور شخصیت مُزنہ مسعود کے ساتھ شادی کررہے ہیں جن کے ساتھ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف اپنی شریکِ حیات میں کیا خوبیاں چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتادیا
تاہم اب تک حارث رؤف اور مُزنہ مسعود کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن یہی امکان ہے کہ حارث رؤف مُزنہ مسعود کے ساتھ ہی شادی کریں گے۔
میڈیا رپوٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حارث رؤف کی نکاح کی تقریب 24 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حارث رؤف نے نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیتے ہیں؟
لڑکی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’وہ کسی ایسی لڑکی سے شادی کریں گے جو سادہ ہو اور کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہ رکھتی ہو۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی پسند کو ارینج میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ شریکِ حیات صرف ان ہی میں دلچسپی رکھتی ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

