آئی سی سی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پط کو غیر معیاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کی’ بلو ایورج‘ ریٹنگ دے دی۔
میچ ریفری اینڈی پائیکروفٹ نے کہا کہ ’یہ ایک ایسی بے جان پچ تھی جس نے بولرز کوئی مدد نہیں کی، یہی بنیادی وجہ تھی کہ بلے بازوں نے یہاں بہت آسانی اور تیزی سے رنز بنائے۔
آئی سی سی نے پچ معیار کے مطابق نہ ہونے پر ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔ راولپنڈی کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہوگئی۔
پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس پر گراؤنڈ سے میزبانی کا حق واپس لے لیا جائے گا۔
JUST IN – The verdict is in on the Rawalpindi pitch used during the first Test between Pakistan and England 👀#PAKvENG | #WTC23https://t.co/PQO7PS2cTj
— ICC (@ICC) December 13, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس ہی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو غیر معیاری قراردیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
