Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی مینجمنٹ نے موقع دیا تو پاکستان کی خدمت کیلئے تیار ہوں، انضمام الحق

Now Reading:

نئی مینجمنٹ نے موقع دیا تو پاکستان کی خدمت کیلئے تیار ہوں، انضمام الحق
انضمام الحق

نئی مینجمنٹ نے موقع دیا تو پاکستان کی خدمت کیلئے تیار ہوں، انضمام الحق

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر نئی مینجمنٹ نے موقع دیا تو پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران سابق کپتان انضمام الحق  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کرکٹرز پاکستان کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں، اگر نئی مینجمنٹ نے موقع دیا  تو پھر دیکھوں گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ کپتانی مشکل چیز ہے یہ کرنے اور سیکھنے سے آتی ہے۔ بابر اعظم پر اگر کوئی دباؤ ہوتا تو اس سے ان کی انفرادی کارکردگی پر فرق پڑتا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، شاہین کی پوزیشن برقرار

انہوں نے کہا کہ  ہوم سیریز کے دوران پچز کی مجھے سمجھ نہیں آئی، پچز بنانے والوں کو ضرور پوچھنا چاہیے۔

Advertisement

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے سیریز کے دوران اب تک سلیکشن کی بھی سمجھ نہیں آئی تھی۔ پاکستان ٹیم میں بہت زیادہ آل راؤنڈرز کو شامل کر لیا گیا تھا۔

انضمام الحق نے کہا کہ  کوچ کی حیثیت سے فیور دینے نہ دینے کی بات درست نہیں ہے، ضروری نہیں ہے کہ یہاں کے کوچز فیور دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی سلیکشن کے لیے نیا معیار مقرر کردیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملکی کوچز باصلاحیت ہیں انہوں نے اچھے نتائج دیے ہوئے ہیں۔  ریزلٹ اوپر نیچے ہوتے ہیں، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے اچھا کام کیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر کو اپنی فٹنس کا خود اندازہ ہو گا۔ اگر کسی بھی کھلاڑی کی فارم اور فٹنس اچھی ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر