Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغربی آسٹریلیا پاکستان کے تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند

Now Reading:

مغربی آسٹریلیا پاکستان کے تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند
مغربی آسٹریلیا پاکستان کے تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند

مغربی آسٹریلیا پاکستان کے تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند

مغربی آسٹریلوی کرکٹ کی سربراہ کرسٹینا میتھیوز نے کرکٹ آسٹریلیا سے اپیل کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے مسلسل دوسرے سال کے بجائے پاکستان کے خلاف پرتھ کو تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا موقع فراہم کیا جائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جو دسمبر اور جنوری میں کھیلے جانے والی، سیریز کا پہلا میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ، دوسرا سڈنی جب کہ تیسرا ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے اوپٹس اسٹیڈیم میں کبھی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے جب کہ پاکستان کا پچھلا دورہ صرف ٹی ٹوئنٹی میچز تک ہی محدود تھا جس میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپ سیٹ میچ بھی شامل ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا کے نشریاتی حقوق ریکارڈ بلین ڈالر میں فروخت

مغربی آسٹریلوی کرکٹ کی سربراہ کرسٹینا میتھیوز پرتھ اسکارچرز کی بڑی فولوونگ کو مزید بین الاقوامی کرکٹ شائقین میں تبدیل کرنے کی امید رکھتی ہیں جب کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا سے مغربی آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچز کی خواہش ظاہر کی ہے۔

کرسٹینا میتھیوز نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’ہم نے یقینی طور بتادیا ہے کہ ہماری ترجیح پاکستان ہے۔ ہماری ترجیح ویسٹ انڈیز نہیں ہے کیونکہ آپ ایک ہی ٹیم کو لگاتار دوسرے سال بھی نہیں دیکھ سکتے، چاہے آپ کچھ بھی کررہے ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پاکستان کافی عرصے سے کھیلنے نہیں آیا لہذا اوپٹس اسٹیڈیم ان کی میزبانی کرنے کے قابل ہے جس میں وہ پہلے بھی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں لیکن آج تک ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ماحول میں کچھ مختلف لانا چاہیے، پاکستان ٹیم نے حالیہ دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ ان کی ٹیم میں کچھ دلچسپ کھلاڑی بھی شامل ہوئے ہیں۔

Advertisement

کرسٹینا میتھیوز کہتی ہیں کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے لہذا میرے خیال میں ایک مختلف حریف کا ہونا اچھا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں پرتھ میں پاکستان ٹیسٹ کی میزبانی کے امکان پر بات کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ فالو اپ کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر