دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور رنر اپ ملتان سلطانز مسلسل دوسرے فائنل میں آمنے سامنےآئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں فائنل کھیلنے والی ٹیمیں مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ کا شیڈول کی تبدیلی کے بعد اب 18 مارچ بروز ہفتہ (یعنی آج) کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے آغاز سے قبل شام ساڑھے 5 بجے اختتامی بھی منعقد ہوگی۔
Advertisement🎉HBL PSL8 FINAL & CLOSING CEREMONY🎉@MultanSultans vs @lahoreqalandars
🗓️18th March 2023
⏰ Gates Open at 4 PM
🏟️ Gaddafi Stadium, Lahore#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 I #MSvLQ pic.twitter.com/mBmg8Iddrr— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی تو یہ پی ایس ایل میں مسلسل دو سال ٹرافی جیتنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ اس سے قبل صرف اسلام آباد یونائیٹڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے۔
اس کے علاوہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم پی ایس ایل میں دو ٹرافیز جیتنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News