انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق بولنگ کی فہرست میں بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی جگہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: 40 سالہ جیمز اینڈرسن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
جیمز اینڈرسن ایک درجے تنزلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
Advertisement👑 A new No.1 👑
India's star spinner has replaced James Anderson at the top of the @MRFWorldwide ICC Men's Test Bowling Rankings 👏
Details 👇https://t.co/sUXyBrb71k
— ICC (@ICC) March 1, 2023
بھارت کے جسپریت بمراہ اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی لمبی چھلانگ، بابر اعظم کی تنزلی
بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ کی بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News