Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ، بنگلادیش کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا

Now Reading:

تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ، بنگلادیش کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا
تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ، بنگلادیش کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا

تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ، بنگلادیش کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا

تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد لٹن داس بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے رواں ہفتے تجربہ کار اوپنر تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد لٹن داس کو افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کے لیے کپتان مقرر کیا ہے۔

بارش سے متاثرہ سیریز کے پہلے میچ کے بعد تمیم اقبال نے جمعرات کو بین الاقوامی کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ اس موقع پر وہ رو پڑے تھے۔ بنگلادیشن کو پہلے میچ میں 17 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چٹاگانگ میں تمیم اقبال کی جذباتی پریس کانفرنس بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی جانب سے شدید تنقید کے بعد سامنے آئی تھی۔

صدر نظم الحسن نے تمیم اقبال کے 100 فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود میچ کھیلنے پر ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سوالیہ نشان قرار دیا تھا۔

Advertisement

لٹن داس نے جون میں افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی قیادت کی تھی جب کہ اس میچ میں انہیں 546 رنز سے ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Advertisement

اس موقع پر لٹن داس کہتے ہیں کہ ٹیم کی توجہ مستقبل پر مرکوز ہے کیونکہ وہ ہفتہ کو سیریز برابر کرنا چاہتے ہیں۔

لٹن داس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا ہم ان کی کمی محسوس کریں گے۔ اگر میں آج زخمی ہوں تو ٹیم مجھے یاد نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’آگے بڑھیں گے اور نئے آنے والے آتے رہیں گے۔ ایک دن ہم بھی جائیں گے، چونکہ وہ وہاں نہیں ہے ہمیں اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے‘‘۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ تمیم اقبال کے استعفیٰ نے ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا تھا کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں سمجھ سکتا تھا کہ یہ فیصلہ آنے والا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’تمیم اقبال نے بنگلا دیشی ٹیم کو اتنے سالوں تک بہت کچھ دیا اور ٹیم کی قیادت کی۔ میں اور ہمارے تمام ساتھی ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
امریکی فٹ بال اسٹار کھلاڑی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گرفتار
بھارتی کھلاڑی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف، ٹریوس ہیڈ سے بہتر قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ، پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر
سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
پہلی چار روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر