ورلڈ کپ اور ایشیا کپ تنازعات کے تناظر میں ذکاء اشرف اور اے سی سی کے صدر اور سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کی آج ملاقات آج ہوگی۔
ڈربن جنوبی افریقہ میں آج سے آئی سی سی اجلاسوں کا آغاز ہوگا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذکاء اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائینز پر طے ہے۔
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے ایشوز کے بعد پاکستان اور بھارت کے اعلی عہدیداران پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گے۔ ملاقات میں پاکستان کی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائیبرڈ ماڈل کے تحت میچز کی تعداد بڑھانے پربات ہو سکتی ہے اور ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے وینیو پر بھی بات ہو گی۔
ایشیا کپ کے میچز کے شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔ معاملے کو دیکھنے کے لیے حکومت پاکستان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے۔
چیف ایگزیکٹوز کی میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران کا بھی اجلاس ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News