Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لئے تاریخوں کا اعلان

Now Reading:

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لئے تاریخوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے تاریخیں سامنے آگئی ہیں، جو 4 تا 30 جون تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ٹیم نے رواں ہفتے کچھ مقامات کو شارٹ لسٹ کیا ہے، امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔

امریکا میں موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہے تاہم موریس ول اور ڈیلیس میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ویسٹ انڈیز اور امریکی بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد چند مہینوں میں مشاورت سے وینیوز کے نام فائنل کیے جائیں گے۔

Advertisement

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے، یہ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سپر 8 کے دونوں گروپس کی 2، 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ انفرا اسٹرکچر کی کمی کے سبب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کو امریکا سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم گرانے کا فیصلہ
رافیل ندال نے اولمپکس پر نگاہیں جما لی
بارش کی انٹری؛ قومی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کے لیے ایک رکاوٹ دور ہوگئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو شکست، ویسٹ انڈیز کی سپر ایٹ میں رسائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر