Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انضمام الحق نے شان مسعود اور زمان خان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

انضمام الحق نے شان مسعود اور زمان خان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی
انضمام الحق نے شان مسعود اور زمان خان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

انضمام الحق نے شان مسعود اور زمان خان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

انضمام الحق نے ایشیاکپ 2023 اور افغانستان کے خلاف سیریز میں شان مسعود اور زمان خان کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ 2023 اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے ایشیاکپ 2023 اور افغانستان کے خلاف سیریز میں شان مسعود اور زمان خان کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ے انضام الحق کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کا شکریہ جنہوں نے مجھے دوبارہ ذمہ داری دی، سعود شکیل افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ ہوں گے اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں ایشیاکپ کے لیے بھی بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر ہونے کی بنیاد پر ترجیح دی گئی ہے جب کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق نے اچھی پرفارمنس بھی دی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کی پرفارمنس ابھی اس لیول کی نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جب کہ زمان خان نے وائٹ بال میں اچھی پرفارمنس دی ہے مگر انہیں ون ڈے میچز کا تجربہ نہیں ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ زمان خان ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے آئیں گے تو ضرور انہیں شامل کرنے کا سوچیں گے۔

Advertisement

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میں مکی آرتھر کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہوں، مجھے دوبارہ غیر ملکی کوچز کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، تھوڑے دنوں میں ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان بھی کریں گے اور اگر میں ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گا تو پلیئنگ الیون پر مشورہ دوں گا۔

چیف سلیکٹر کہتے ہیں بابر اعظم اچھی کپتانی کررہے ہیں، جب سلیکشن ملی تھی تو سرفراز احمد تینوں فارمیٹس کے کپتان نہیں تھے۔ میرا ماننا ہے کہ اگر کپتان تینوں فارمیٹس کھیلتا ہے تو انہیں تمام فارمیٹس میں کپتانی کرنے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے افغان اسکواڈ کا اعلان

Advertisement

انضمام الحق کا قومی ٹیم میں کمزوریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مڈل آرڈر پوری طرح پرفارم نہیں کرسکا، مڈل آرڈر میں کمی ہے جب کہ ہم مڈل آرڈرز کے ساتھ آل راؤنڈرز بھی ڈھونڈ رہے ہیں اور اس پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے افغانستان کے خلاف سیریز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ٹیم کو لائٹ نہیں لے رہے ہیں، افغانستان ایک مضبوط اور مکمل ٹیم ہے جو کسی بھی ٹیم کے ساتھ فائٹ کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو ریسٹ دینے کی ضرورت پڑی تو ضرور ریسٹ دیں گے۔ عبداللہ شفیق فارم میں ہیں، پی ایس ایل اور ابھی سری لنکا کے خلاف بھی انہوں نے پرفارمنس دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق آئے دن اپنی پرفارمنس میں بہتری لارہے ہیں، جو نوجوان کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں انہیں موقع دینا چاہیے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
ویمنز ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بورڈ نے فیصلہ سنادیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر