Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا فواد عالم نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟ کھلاڑی کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

کیا فواد عالم نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟ کھلاڑی کا ردعمل سامنے آگیا
کیا فواد عالم نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟ کھلاڑی کا ردعمل سامنے آگیا

کیا فواد عالم نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟ کھلاڑی کا ردعمل سامنے آگیا

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی جانب سے پاکستان کرکٹ کو چھوڑنے کی خبروں کے بعد ردعمل سامنے آگیا ہے۔

کرک بز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو الواع کہنے کا ارادہ کرکے اپنی توجہ امریکہ میں اپنے کیریئر کی جانب مبذول کروالی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ مائنر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میں شکاگو کنگز مین کے لیے مقامی کھلاڑی کے طور ایک نیا کردار نبھانے کو تیار ہیں۔

Advertisement

تاہم ان خبروں کے گردش کے بعد بعد اب فواد عالم کا ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد عالم نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

37 سالہ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کوئی منصوبہ طے نہیں کیا ہے اور گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچا ہوں، نہ تو میں نے پاکستان کرکٹ سے علیحدگی اختیار کی ہے اور نہ ہی ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ شرکت کے لیے پرعزم ہوں جس کا مقصد آنے والے دو سالوں میں کرکٹ کھیلنا اور اپنے پیشہ ورانہ سفر کو طویل بنانا ہے۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی جس میں انہوں نے 4 اننگز کھیل کر 33 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

انہوں نے سری لنکا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جب کہ اس میچ میں انہوں نے 25 رنز بنائے تھے۔

اگرچہ فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ سفر کا آغاز 2009 میں سری لنکا کے خلاف سنچری سے کیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ہی پاکستانی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

ایک دہائی سے زائد عرصے بعد قومی کھلاڑی نے بالآخر 2020 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم میں واپسی کی۔

ٹیسٹ کریئر کے دوران انہوں نے 19 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 38.88 کی اوسط کے ساتھ فواد عالم نے پانچ سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی بدولت 1011 رنز بنائے ہیں۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلش کپتان کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان
قومی کھلاڑی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے خوش
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر