بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
بلاول بھٹو کی زیر صدارت ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے سے متعلق اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے ٹیم بھارت بھیجے کی حمایت کردی ہے جب کہ آئی سی سی سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023؛ پاک بھارت میچ کے اشتہاری نرخوں میں نمایاں اضافہ
وزیر مملکت حناء ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیم بھارت بھیجنے کی حمایت کی، وفاقی وزیر احسان مزاری نے اجلاس کے دوران ٹیم بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی اور قمر زمان کائرہ نے بھی بھارت ٹیم نہ بھیجنے کا مشورہ دیا۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف آئی سی سی کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو اجلاس کے بعد وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے پی ایم ہاؤس روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں سے شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی بھارت روانگی کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے رائے لی تھی جس پر وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کا پہلا اجلاس آج جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہوا جس میں مختلف وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے ساتھ سینئر سیاستدانوں، دفتر خارجہ کے افسران اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News