Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ اسکواڈ میں میچ ونر کھلاڑی کون ہے؟ وقار یونس نے بتادیا

Now Reading:

ورلڈ کپ اسکواڈ میں میچ ونر کھلاڑی کون ہے؟ وقار یونس نے بتادیا
ورلڈ کپ اسکواڈ میں میچ ونر کھلاڑی کون ہے؟ وقار یونس نے بتادیا

ورلڈ کپ اسکواڈ میں میچ ونر کھلاڑی کون ہے؟ وقار یونس نے بتادیا

سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں میچ ونر کھلاڑیوں کے نام بتادیے ہیں۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وقار یونس نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں 4 ایسے کھلاڑیوں کے نام بتائے ہیں جو ان کے مطابق میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس فہرست میں پہلا نام کپتان بابر اعظم کا ہے جو کسی بھی بولنگ اٹیک پر حاوی ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ دوسرا نام شاہین آفریدی، تیسرا امام الحق اور چوتھے فخر زمان ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بھارت میں ہرانے کا مزہ ہی الگ ہے، وقار یونس

سابق کپتان نے آئندہ ورلڈ کپ میں پریشر سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو اکیلے ہی کھیل کا رخ موڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے حالیہ دنوں میں بہتر طریقے سے پریشر کو سنبھالا ہے اور میرے خیال میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں کھیل رہے ہیں، چاہے وہ بھارت ہی کیوں نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت میں کھیلنا کوئی مسئلہ ہے کیونکہ پاکستان کے پاس تمام تر وسائل موجود ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں پریشر اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا کہ آج ہے، یقیناً پاک بھارت میچ کا پریشر زیادہ ہوتا ہے لیکن ہمارے دور میں یہ پریشر کم ہوتا تھا جس کی ایک اہم وجہ ہمارا زیادہ کرکٹ کھیلنا تھا جو اب نہیں ہے اور اب ہم صرف بھارت سے کسی ٹورنامنٹ میں ہی کھیلتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے جس میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا جس کو اب تبدیل کرکے 14 اکتوبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ سے پچھلی سیریزکلوزہارے اس بارجیتنے کی پوری کوشش کریں گے، شان مسعود
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان آج دبئی میں بھارت سے ٹکرائے گا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا
فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا
انگلش کپتان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر