Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصری فٹبالر محمد صلاح بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

Now Reading:

مصری فٹبالر محمد صلاح بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
محمد صلاح

مصری فٹبالر محمد صلاح بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

مشہور مصری فٹبالر محمد صلاح بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق محمد صلاح  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئیٹر) پر  اسرائیلی سفاکیت کے شکار فلسطینیوں کے حق میں جذباتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے غزہ پر اسرائیلی بربریت کے بارے میں کہا کہ ایسے وقت میں بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔اسرائیلی حملوں میں بہت تشدد اور بے انتہا بربریت ہے۔

محمد صلاح نے کہا کہ  حماس اسرائیل تنازع میں شدت ناقابل برداشت ہے۔تمام زندگیاں مقدس ہیں ،  ان کا تحفظ ہونا چاہیے اور قتل و غارت گری بند ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کئی خاندان ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں، اس وقت یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ فوری طور پر غزہ  کے لیے انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔وہاں کے لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔

Advertisement

واضح رہے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں ایک ہزار سے زائد بچوں سمیت 3478 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ   زخمیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 678 فلسطینی شہید ہوئے۔

Advertisement

منگل کی شب غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا  تھاجس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے تھے۔

فلسطینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد  ایک ہزار سے زائد ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اسپتال کے بعد مرکزی غزہ کے مہاجر کیمپ نصیرت میں ایک مسجد پر فضائی کارروائی کی جہاں پناہ لیے ہوئے کئی بے گھر فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر