آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کردی گئی۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق ورلڈکپ 2023 جیسے بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کردی گئی ہے، صرف عالمی کپ کی شریک ٹیموں کے کپتان فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں بھی جاری تھیں اور ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو شیڈول تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: ٹائی میچ میں کون سی ٹیم فاتح قرار پائے گی، قانون میں بڑی تبدیلی
روایت کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے افتتاحی تقریب ہوتی ہے جو اب نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News