سابق انگلش کھلاڑی ناصر حسین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو نیدرلینڈز سے شکست ہوسکتی ہے۔
سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں اور غیر متوقع صلاحیتوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے پہلے میچ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کو یورپی ملک کے خلاف ممکنہ شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’میرے خیال میں پاکستان ٹورنامنٹ کی بہت اچھی ٹیم ہے لیکن نیدرلینڈز کے خلاف انہیں شکست ہوسکتی ہے جیسا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آپ دیکھ سکتے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی بڑی ٹیم ہے، ناصر حسین
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انہیں پہلے شکست ہوئی تھی لیکن پھر وہ اچانک فائنل تک پہنچ گئے تھے، یہ پاکستان ٹیم ہے جو ناقابل یقین پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ناصر حسین مزید کہتے ہیں کہ ’’اگر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اسکور چیز کرنے کی طرف جاتی ہے تو انہیں مشکلات پیش آسکتی ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز سے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News