
سابق انگلش کرکٹر کا بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرنا مشکل کام ہے کیونکہ اس کے لیے زیادہ انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1719294584331661750?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1719294584331661750%7Ctwgr%5Ed060298881c7807653f730d842af6b1c810ee26a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fmichael-vaughan-defends-babar-azam-calls-lack-of-respect-disgraceful
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھیل قدرتی طور خود کو ترتیب دیتا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کپتان کچھ نہیں کرتا لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اتنا زیادہ انتظام کی ضرورت نہیں ہوتی جتنی ون ڈے میں ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 50 اوور اور ٹیسٹ میچز میں کپتان کو بہت کچھ کرنا ہوتا ہے جس میں کھلاڑیوں اور منظرناموں کو ترتیب دینا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی بابر اعظم کی ذاتی چیٹ لیک کرنے کی مذمت
سابق انگلش کرکٹر نے بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے انہیں عالمی معیار کا کھلاڑی قرار دیا اور شاہین شاہ آفریدی کے متوقع کپتان بننے کی خبروں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
مائیکل وان کہتے ہیں ’’مجھے بابر اعظم کی تحقیر کرنا پسند نہیں، میرے خیال میں یہ ان کی بے عزتی کرنا ہے، شائقین کرکٹ اور ناقدین ورلڈکپ کے اختتام تک کوئی بھی فیصلہ نہ کریں‘‘۔
انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ’’ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کو سپورٹ کریں اور قیاس آرائیوں سے گریز کرتے ہوئے کوئی بھی جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں‘‘۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ نے کپتان بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News