میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کو بابراعظم کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا امکان زیر غور ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے جمعہ کو سرفراز احمد اور شاہ نواز دھانی سے پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ملاقات کی۔
چیئرمین پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی 2023-24 جیتنے پر کراچی وائٹس کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ خوبیوں کو سراہتے ہوئے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
ذکاء اشرف نے دونوں کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی نے فیصل آباد کو عبرتناک شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کو ممکنہ طور پر دورہ آسٹریلیا کے لیے بابراعظم کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا امکان ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ میں بھی ممکنہ تبدیلیاں زیر غور ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی کا مستقبل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر منحصر ہے جب کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بقیہ تمام میچز جیتنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ سرفراز احمد ان دنوں غیر معمولی فارم میں نظر آرہے ہیں جب کہ ان کی قیادت میں کراچی ریجن وائٹس نے قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
سرفراز احمد قائد اعظم ٹرافی کے دوران 697 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا جب کہ انہوں نے ایونٹ میں 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد اور شاہ نواز دھانی کی ذکاء اشرف سے ملاقات
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ کپ کے بعد شیڈول ہے جس کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے جولائی میں سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی جو کہ 2023-25 کے دوران نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کی پہلی سیریز تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News