Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Now Reading:

محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر19 ایشیا کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا۔

محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کریئر میں 7 ہزار 530 ٹیسٹ رنز اور 9 ہزار 720 ون ڈے رنز اسکور کیے ہیں۔

انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے شکر گزار ہیں، یہ ذمہ داری میرے لیے باعث اعزاز کا باعث ہے۔

Advertisement

سابق کپتان نے کہا کہ انڈر19 ایشیاکپ اور انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کا منتظر ہوں، یہ دونوں ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کے لیے اہم ہیں اور امید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

Advertisement

محمد یوسف کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کی سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں لہذا وہ اپنا تجربہ انڈر19 سیٹ اپ میں بھی بروئے کار لائیں گے تاکہ انہیں ایسا ماحول فراہم کیا جاسکے کہ وہ انٹرنیشنل لیول تک بڑھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی مہارت کا درست استعمال پاکستان کی کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے لہذا وہ اس بات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں کہ مستقبل کے اسٹارز کی شناخت ان میں بہتری اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادیں
جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام
ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیوز پر ہونگے
جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں، مگر کیوں؟ جانیے
اسٹیو اسمتھ کا انوکھا ریکارڈ، ڈان بریڈمین اور گیری سوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر