
ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی۔
پونے میں بدھ کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 32واں کھیلا گیا جو جنوبی افریقہ کے نام رہا۔
پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹون کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 35.3 اوورز میں 167 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکل وان نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی
شکست کے بعد بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ جنوبی افریقہ نے 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔
تاہم نیوزی لینڈ کی شکست کا فائدہ پاکستان ٹیم کو ضرور ہے لیکن اب بھی بابر الیون کے لیے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا مشکل ہے۔
پاکستان ٹیم 7 میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ قومی ٹیم کو ابھی مزید دو میچز کھیلنے ہیں اور وہی نیوزی لینڈ کے بھی دو میچز باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان کا اگلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جب کہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔
اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا جب کہ پاکستان اپنے اگلے 2 میچز جیت جائے تو 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News