ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اپروول نہ ملنے پر پی ایس ایل 9 کے ابتدائی میچز بیرون ملک کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منگل کے روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں پی سی ایل کی تمام چھ فرنچائزز کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے متعلق تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا جن میں آپریشنل اور لاجسٹیکل معاملات بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 9 کی تاریخ سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کی ونڈو کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی ونڈو 8 فروری سے 24 مارچ کھلی رہے گی جب کہ پی ایس ایل کی تاریخیں یہی ہوں گی جو طے پاگئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ’’پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے حوالے سے حکومت سے بات کرے گا جس میں سیکیورٹی اپروول لی جائے گی جب کہ سیکیورٹی اپروول ملنے پر پی ایس ایل 9 پاکستان میں کروایا جائے گا‘‘۔
ذرائع کا کہنا تھا ’’پی ایس ایل 9 کے لیے اگر حکومت کی طرف سے الیکشن کی وجہ سے گرین سگنل نہ ملا تو پہلا حصہ اور افتتاحی تقریب دبئی یا جنوبی افریقہ میں کروائی جائے گی جب کہ فرنچائزز کی اکثریت پاکستان میں ہی مکمل پی ایس ایل کرانے کے حق میں ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے وینیوز پر غور کیا جائے گا جب کہ ذکاء اشرف نے فرنچائزز سے کہا ہے کہ دبئی جانے سے متعلق سوچ لیں کہ کیا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پہلے محکمہ داخلہ سے بات کرلیتے ہیں وہ اگر سیکیورٹی دیں گے تو پاکستان میں کروائیں گے ورنہ پندرہ دن دبئی میں کروائیں گے۔
جواب میں فرنچائزز کا کہنا تھا کہ پی سی بی محکمہ داخلہ سے گرین سگنل لے کیونکہ پی ایس ایل پاکستان میں بڑی مشکل سے لے کر آئیں ہیں جب کہ فرنچائزز کا موقف یہی ہے کہ پاکستان کا برانڈ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے اور بابر جاکر اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔
فرنچائزز نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ سے پوچھیں اجازت لیں اور اگر وہ کہیں گے کہ سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو پھر دیکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News