
نیوزی لینڈ کیمپ میں روہت شرما کے ٹاس کے طریقہ کار کو لے کر تشویش کی لہر دوڑ گئی
ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی کپتان روہت شرما کے ٹاس کے طریقہ کار کو لے کر نیوزی لینڈ کیمپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ممبئی میں کھیلا گیا گیا جس میں بھارت نے 70 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی
میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف 398 رنز کا ایک بڑا ہدف کھڑا کردیا جس کو پورا کرنے میں وہ ناکام رہے اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 327 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تاہم میچ کی ٹاس کو لے کر کرکٹ مبصرین اور سابق کرکٹرز نے تنقید کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کیمپ میں بھی اب تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا نے حالیہ رپورٹ میں نیوزی لینڈ کیمپ کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے دوران روہت شرما کے سکے پھینکنے کے طریقے سے ان کی ٹیم کے اندر تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر سکندر بخت نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارتی کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو نتیجہ دیکھنے سے روکنے کے لیے جان بوجھ کر سکہ دور پھینکا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ روہت شرما جب بھی ٹاس کے انچارج ہوتے ہیں تو وہ اسی طرح سے سکے کو مسلسل دور اچھالتے ہیں جس کی وجہ سے مخالف ٹیم کے کپتان کو یہ دیکھنے کو نہیں ملتا کہ ٹاس کا اصل نتیجہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News