کپتان بابر اعظم کا ورلڈکپ سے واپسی کے بعد وائٹ بال کرکٹ سے کپتانی چھوڑنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پی سی بی اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس ہیں جس کے باعث انہوں نے ورلڈکپ کے بعد وائٹ بال کرکٹ سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے ’’کپتان بابر اعظم سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور اپنے قریبی ساتھیوں سے مستقبل کے حوالے سے مشاورت و رہنمائی حاصل کررہے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کا بابر اعظم سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
رپورٹس کے مطابق ’’بابر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا ہے تاہم وہ اپنے والد کے مشوروں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں‘‘۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم نے ابتدا میں بھارت میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہوں نے ملتوی کردیا اور اب وہ وطن واپسی پر ہی اس کا فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ نیدرلینڈز، بنگلادیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم اس وقت ورلڈکپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے جب کہ سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ آج انگلینڈ کے خلاف میچ سے ہوگا جس میں قومی ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News