Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہتر کپتان کون؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

Now Reading:

بہتر کپتان کون؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی
بہتر کپتان کون؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

بہتر کپتان کون؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین آفریدی اور شان مسعود کے مداحوں میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا کے لیے کینبرا پہنچ گئی ہے، جہاں قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر دورہ آسٹریلیا میں شامل قومی اسکواڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں سابق کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین آفریدی اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود ایک ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آئے۔

چاروں کھلاڑیوں کی ایک ساتھ تصویر کو لے کر صارفین نے نئی بحث چھیڑ دی کہ ’’کون زیادہ بہتر کپتان ہے‘‘۔

نواز نامی ایکس اکاؤنٹ نے صارفین سے سوال کیا کہ ’’آپ کا پسندیدہ کپتان کون ہے اور وہ آپ کا پسندیدہ کیوں ہے؟‘‘۔

https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1730076245361414637

جواب میں کئی صارفین نے سرفراز احمد کو بہتر کپتان قرار دیا تو کئی صارفین بابر اعظم کے مداح نکلے جب کہ سید شکیل ہاشمی نامی صارف نے لکھا ’’بحیثیت کپتان میں سرفراز کہوں گا لیکن بطور کھلاڑی بابر اعظم کہوں گا‘‘۔

Advertisement

فاطمہ سلمان لکھتی ہیں ’’بابر ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے‘‘، لینا نے لکھا ’’بابر اعظم ہمارے دلوں کے کپتان ہیں‘‘۔

شیخ بلال کا کہنا تھا ’’بھائی پانچواں رضوان کو بھی ایڈ کر لیں وہ بھی کچھ دنوں بعد کپتان بن جائیں گے‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2019 کے بعد کپتانی چھوڑنی پڑی تھی جس کے بعد بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے بھی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان شاہین آفریدی کو بنانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
پہلی چار روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
امید ہے سب مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی
جینک سنر یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی مرد بن گئے
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر