Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج روانہ ہوں گے

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج روانہ ہوں گے

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی آج نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے لیے بدھ کی شب لاہور سے براستہ دبئی آکلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 21 جنوری تک آکلینڈ، ہیملٹن، ڈونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

اسکواڈ کے چھ ممبرز میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر

ان چھ کھلاڑیوں نے لاہور میں کیمپ میں حصہ لیا، کیمپ میں ان کے علاوہ نو اضافی کھلاڑی بھی شامل تھے جن میں احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام، محمد عامر خان، محمد حارث، محمد عمران، عمیر بن یوسف، سجاد علی جونیئر اور شہاب خان تھے۔

ہائی پرفارمنس کوچ اور کیمپ کمانڈنٹ یاسر عرفات کی نگرانی میں ان کھلاڑیوں نے مختلف پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔

کیمپ کے اختتام پر یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ کی مختلف ڈرلز کرائی گئی ہیں اور کھلاڑیوں نے دو سناریو میچز میں بھی حصہ لیا تاکہ انہیں ہائی پریشر میچز میں مدد مل سکے۔

Advertisement

یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ زیادہ دور نہیں ہے۔ ہم اپنے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط  کرنے کے لیے نئے آپشنز کو بھی تلاش کرتے رہیں گے۔

کیمپ کمانڈنٹ کہتے ہیں کہ مجھے اس کیمپ کے بارے میں جو چیز پسند آئی وہ یہ کہ پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈومیسٹک پرفارمرز کو موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان اور افتخار احمد جیسے سینئر کھلاڑی نئے آنے والوں کے ساتھ گھل مل گئے اور یہ ان کے لیے سیکھنے کا بہت اچھا تجربہ تھا۔

دوسری جانب ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز ہونے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز نے اپنے ساتھی کھلاڑی زمان خان حارث رؤف اور اسامہ میر کے ساتھ  ٹی ٹوئنٹی سیریز کی  ٹریننگ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ میں منتخب نہ ہونے والے شاداب خان کا بیان سامنے آگیا

Advertisement

چاروں کھلاڑی 5 جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل باقی کھلاڑی ان کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
دفاعی چیمپئن حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ
محسن نقوی کا ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر