Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

Now Reading:

محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
محمد عامر

محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔

ذرائع  کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ آئرلینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں مستقبل میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

میزبان کرکٹ بورڈ پر پاکستانی اسکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجراء کی ذمہ داری تھی  اور تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Advertisement

اس بات کا بھی امکان ہے کہ اب محمد عامر کو براہ راست انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامرکے آئرلینڈ سیریز میں شرکت نہ کرنے سے ورلڈکپ  کے لیے کمبی نیشن  بنانے میں نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کی سپر ایٹ میں رسائی، نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے کم گیندوں پر ہدف عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا
ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی
پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم گرانے کا فیصلہ
رافیل ندال نے اولمپکس پر نگاہیں جما لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر