Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشن سرجری؛ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بڑا فیصلہ

Now Reading:

مشن سرجری؛ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بڑا فیصلہ

مشن سرجری؛ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی، ہیڈ کوچز اور شعبہ انٹرنیشنل کی میٹنگ میں آل فارمیٹ پلئیرز کے لئے پالیسی طے کی گئی ہے۔

 پالیسی کے تحت رواں برس تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی نہ دئیے جانے کا امکان ہے۔

اگلے برس مئی تک پاکستان کی نان اسٹاپ کرکٹ ہے اور مسلسل کرکٹ کی وجہ سے این او سی کی پالیسی کو مزید محدود کیا جا رہا ہے۔

یہ پالیسی آل فارمیٹ کرکٹرز کو تھکاوٹ اور انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائی جا رہی ہے، انجری بحال رکھنے اور ورک لوڈ منجمنٹ کی وجہ سے آل فارمیٹ  کرکٹرز کو رواں سیزن این او سی نہیں دئیے جائیں گے۔

Advertisement

پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش سیریز سے چیمپئینز ٹرافی 2025  تک 9 ٹیسٹ 14 ون ڈے اور 9 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اسی پالیسی کے تحت دی ہنڈرڈ کے لیے این او سی جاری نہیں ہوا۔

گلوبل ٹی ٹونٹی کے لیے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے معاہدے ہیں اور گلوبل ٹی ٹونٹی کو تاحال آئی سی سی کی جانب سے منظوری نہیں ملی، آئی سی سی کی منظوری کے بعد پلئیرز کے این او سی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

یاد رہے کہ گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا 25 جولائی سے 11اگست تک شیڈولڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
امریکی فٹ بال اسٹار کھلاڑی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گرفتار
بھارتی کھلاڑی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف، ٹریوس ہیڈ سے بہتر قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ، پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر
سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
پہلی چار روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر