پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا جب کہ یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اپنے قابلِ قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے تاہم جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News