پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیپسی نے بنگلادیش کے خلاف ایک اسپنر کھلانے کی وضاحت کردی۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان 21 اگست سے راولپنڈٰی میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے، اسکواڈ میں ابرار احمد کو بطور اسپنر شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیپسی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ’’ابرار احمد کے ساتھ پاکستان کو ایک متوازن اسکواڈ مل جائے گا جب کہ سلمان علی آغا بھی ایک ماہر اسپنر ہیں لیکن ہم نے ابرار کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا‘‘۔
جیسن گلیپسی کہتے ہیں ’’ہمارے پاس بہت سے فاسٹ اور اسپن بولرز موجود ہیں، ہماری بیٹنگ لائن بھی اچھی ہے جب کہ ہم نے بہت سی چیزوں کا احاطہ کیا ہے جو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے مثبت ثابت ہوگا‘‘۔
یاد رہے کہ پنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار بتائی جارہی ہے جس کے باعث پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، چوتھے بولر کے لیے خرم شہزاد یا محمد علی میں سے کسی ایک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News