پیرس: امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔
امریکی خاتون تیراک نے پیرس اولمپکس کی آٹھ سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں کیرئیر کا نواں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
تیراک کیٹی لیڈیکی نے سویت جمناسٹ لاریسا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔
ایتھلیٹکس ایونٹ میں سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی سومیٹر ریس جیت کر اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا، مردوں کے شاپ پٹ ایونٹ کا گولڈ میڈل امریکی ایتھلیٹ نے جیتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News