Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس اختتام پذیر

Now Reading:

کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس اختتام پذیر
پیرس اولمپکس

کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس اختتام پذیر

کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس تمام تررعنائیوں اوردلکشی کے ساتھ اپنے اختتام کوپہنچ گیا۔

اختتامی تقریب میں  اسٹڈ ڈی فرانس روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ فنکاروں کی جاندارپرفارمنس اور لائٹ شو نے دل موہ لیے۔ تقریب کی رنگینی اور دلکشی نے شائقین کواپنے سحرمیں جکڑلیا،رنگ برنگے مناظر نے سماں باندھ دیا۔

تقریب میں  اسٹیڈیم میں تمام ممالک کے جھنڈے لہرائے گے،ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا اور موسیقی کا تڑکا بھی خوب لگا۔ فنکاروں کی پرفارمنس نے لہو گرمایا جبکہ اولمپک فلیگ 2026 کے میزبان شہرلاس اینجلس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

Advertisement

مشن امپاسیبل کے ہیرو معروف امریکی اداکار ٹام کروز نے دھماکے دارانٹری دے کرمداحوں کودنگ کردیا۔ ٹام کروزنے اسٹیڈیم کی چھت سے نیچے چھلانگ لگائی، فینزسےخوش دلی سے ملے اور اولمپک فلیگ لے کر بائیک پراسٹیڈیم سے روانہ ہوئے اورپیرس کی سڑکوں پرگشت کیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےصدرتھامس باخ کے اعلان کے بعد تمام براعظموں کے ایتھلیٹس اور رفیوجی اولمپک ٹیم نے مل کر 17روزتک روشن رہنے والی اولمپک مشعل کوبجھادیا۔

تقریب کے آخرمیں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ بھی کیا گیا جس سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔

اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی اسپرنٹرفائقہ ریاض نے کی۔

 پیرس اولمپکس میں امریکہ 40 گولڈ اور مجموعی طورپر126 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبرپررہا۔ چین نے 40 گولڈ میڈل کے ساتھ ہی دوسری پوزیشن حاصل کی۔  جاپان بھی 40 سونے کے تمغوں کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

Advertisement

ارشد ندیم کے گولڈ میڈل کی بدولت پاکستان میڈلز ٹیبل پرڈومینیکا ری پبلک کےساتھ مشترکہ طورپر62ویں نمبرپررہا۔ ٹیبل پربھارت پاکستان سے نیچے رہا،بھارت 6 میڈلز کےساتھ 71ویں نمبرپررہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرالمپکس گیمز؛ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا
کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سنگاپور کے کھلاڑی کے نام
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا شاندار استقبال
بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ کس بات پر شرمندہ ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر