پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دی گئی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کہا ’’ماں کشتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کردیں‘‘۔
انہوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’میرے خواب اور میری ہمت ٹوٹ گئی، مجھ میں اب اور طاقت نہیں، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا‘‘۔
ونیش پھوگاٹ نے مزید لکھا ’’میں آپ سب کی مقروض ہوں مجھے معاف کریں‘‘۔
خیال رہے کہ بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے 50 کلوگرام فائنل مقابلے میں اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا والی سارہ ہلڈیبرانڈٹ نے فائنل مقابلے میں کیوباکی یوزنیلیس گزمین لوپیز کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News