پاکستانی بیٹر بابر اعظم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلش بیٹر جو روٹ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کیویز بیٹر کین ولیمسن دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ کیویز بیٹر ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس کے علاوہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر ہیں۔
دوسری جانب ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر ہیں۔ بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان چھٹے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں آسٹریلوی کھلاڑی مارکس اسٹوائنس پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News