پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم میدان میں اتر گئے۔
ارشد ندیم 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی واحد امید ہیں۔
ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے شروع ہوا جس میں دفاعی چیمپئین بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس صف آرا ہیں۔
سر فہرست نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔
فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کردی۔
جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔ ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News