پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھروور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میں جب سے واپس آیا ہوں پوری قوم عزت دے رہی ہے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پی کا مشکور ہوں، انہوں نے بہت اچھے انداز میں ویلکم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے واپس آیا ہوں پوری قوم عزت دے رہی ہے، اللہ نے میری محنت کا صلہ دیا ہے، آپ لوگوں کا پیار ہے، پاکستانی قوم اور میڈیا کا بھی شکرگزار ہوں
انہوں نے کہا کہ پہلے میں کرکٹر تھا، 2012 میں اسکول میں اس طرف آیا، پیرس اولمپکس سے پہلے 21 جولائی کو انجری کا شکار ہوا، زندگی کی بہترین تھرو ٹریننگ کے دوران گرگیا تھا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سہولیات کی فراہمی پر پنجاب اسپورٹس بورڈ کا شکرگزار ہوں، ٹوکیو اولمپکس کے بعد مزید محنت شروع کی۔
قومی ہیرو نے کہا کہ 3 دن میں خود کو تیار کرکے ورلڈ اسلامک گیمز میں میڈل جیتا، پہلا ایتھلیٹ ہوں جس نے اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا، کوچ نے کہا تھا اس بار میڈل جیتنا ہے۔
گولڈ میڈلسٹ کا مزید کہنا تھا کہ 3 تھروز میں 80 میٹر سے زائد تھرو کرنے سے حوصلہ ملا، تیسری بار 90 میٹرز سے زائد کی تھرو کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News