گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئےمزید محنت کروں گا۔
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیرس اولمپکس کا ریکارڈ توڑا، پاکستان کےعوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے کوچ سلمان بٹ نے مجھ پر بہت محنت کی، گولڈ میڈل کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، جب92.97 کی تھرو کی تو کوچ نے کہا 95 فیصد گولڈ میڈل ہمارا ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ کوچ سے کہا دعا کریں اس سے بھی آگے تھرو کروں، 2012 میں یوتھ فیسٹیول کرایا گیا تھا جس میں حصہ لیا تھا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ فیسٹیول کرایا تھا، یہ پودا وقت پرلگا تھا اس لیے محنت کا پھل ملا، میری کامیابی میں میرے کوچ کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج ہمارے گاؤں آئیں، عزت دی اور انعام بھی دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہوں۔
ارشد ندیم نے کہا کہ آئندہ ایونٹس کیلئے بھرپور تیاری کروں گا تاکہ مزید میڈلز جیت سکوں، آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئےمزید محنت کروں گا، میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News