بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش قبول کرلی۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم مقررہ شیڈول سے چار دن پہلے پاکستان آئے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 13 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔
شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News