Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ، سابق کپتان نے حمایت کردی

Now Reading:

سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ، سابق کپتان نے حمایت کردی
سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ، سابق کپتان نے حمایت کردی

سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ، سابق کپتان نے حمایت کردی

سابق کپتان سرفراز احمد نے سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے پر ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ نوجوان کھلاڑی اور مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مقامی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی سی بی کی جانب سے سعود شکیل کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتانی بنانے کے فیصلے کو سراہا۔

انہوں نے سعود شکیل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ’’پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بننا بڑے اعزاز کی بات ہے‘‘۔

Advertisement

سابق کپتان کا کہنا تھا ’’ایسے جونیئر کھلاڑیوں تیار ہورہے ہیں جو نچلی سطح پر بھی کپتانی کرچکے ہیں جب کہ تمام ہی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور تمام نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کا بھی مظاہرہ کررہے ہیں، جس کو بھی موقع ملے وہ اچھا پرفارم کرے‘‘۔

خیال رہے کہ ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم کا 17 اگست تک اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست کے دوران راولپنڈی اور دوسرا 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرالمپکس گیمز؛ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا
کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سنگاپور کے کھلاڑی کے نام
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا شاندار استقبال
بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ کس بات پر شرمندہ ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر