اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سونے کے تمغے کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔
ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
اس فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اوراپنےکوچ کاشکرگزارہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ردھم میں تھااورپرامیدتھا کہ گولڈمیڈل جیتوں گا۔ آج میرادن تھا،میں اس سےزیادہ دوربھی تھرو کر سکتا تھا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پرامید تھاکہ جتنی دورتھروکی اس سےگولڈمیڈل جیت سکوں گا۔
ارشدندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹےنےملک کانام روشن کیا، میں نے اس کے لیے بہت دعائیں کی تھیں ۔
ان کے بھائی نے کہا کہ کم وسائل کےباوجودارشدندیم نےریکارڈتوڑدیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News