نئی دہلی: بھارتی ایجنسی آئی بی نے بھارت بمقابلہ بنگلا دیش سیریز کے دوران ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔
تھریٹ الرٹ نمبر 3/MAC(S)/CRDC/2024-146 13 ستمبر 2024 کو جاری کیا گیا ہے، تھریٹ الرٹ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کو القاعدہ اور داعش جیسے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عالمی دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ’’فتح کے دعوے‘‘ کو خطرے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ تھریٹ الرٹ اور اس میں دی گئی وجوہات بنیادی سوالات کو جنم دیتی ہیں!، کیا یہ طلبہ تحریک کو کمزور کرنے کی بھارتی کوششوں کا تسلسل نہیں؟، کیا ہندوستان ایک پیشگی بیانیہ بنا کر پرو ایکٹو فریمنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟۔
کیا بنگلہ دیش کو حقیقی خطرہ دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں سے نہیں؟، کیا سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دی گی دھمکیاں موجود نہیں؟۔
کیا حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت نے بنگلا دیش میں ہندوؤں کے مارے جانے کا وسیع پروپیگنڈا نہیں کیا؟۔
کیا یہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ اب دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلا دیشی ٹیم پر حملہ کرنے کی ترغیب نہیں دے رہا ہے؟۔
کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں بنگلا دیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟۔
کیا راء بنگلا دیش میں اپنی شرمناک شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے کوئی منصوبہ بنا رہی ہے؟۔
کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشنز استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں؟۔
کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی؟۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News