
محمد یوسف قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفیٰ
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔
محمد یوسف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی خدمت کرنا اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے۔
محمد یوسف نے مزید کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ کھلاڑی عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News