راولپنڈی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گیا ہے۔
آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
وفد میں سیکیورٹی براڈ کاسٹ، ایونٹ مینجر اور جی ایم کرکٹ وسیم احمد شامل تھے جب کہ وفد نے سیکیورٹی انتظامات اور نئے بننے والے انکلوژر کا جائزہ لیا۔
وفد کے وزٹ کے بعد پی سی بی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ وفد کو پنڈی اسٹیڈیم کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا وفد نے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے سوالات بھی کیے جب کہ وفد اپنے دورے کے اختتام پر اپنی سفارشات بھی مرتب کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News