پاکستان کے جارحانہ بلے باز آصف علی چیمپئنز ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں آصف علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں اپنی جارحانہ بلے بازی اور اسکلز کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں واپسی کریں گے۔
انہوں نے کہا ’’میری ترجیح چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنا ہے اور 2018 میں ڈیبیو سے قبل میں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ قومی ٹیم میں چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنا میرے لیے چیلنج تھا‘‘۔
آصف علی کا کہنا ہے ’’نمبر 4 سے نمبر 6 پر تبدیلی آسان نہیں، بین الاقوامی کرکٹ میں خصوصی طور پر اپنے نمبر پر تربیت حاصل کرنا بہت ضروری ہے‘‘۔
قومی کھلاڑی کہتے ہیں ’’چیمپئنز ون ڈے کپ کھلاڑیوں کو اچھا تجربہ فراہم کررہا ہے جو قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے‘‘۔
ٹورنامنٹ میں مارخور کے خلاف اپنی حالیہ پرفارمنس پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم میں اسپاٹ کے لیے اس وقت سخت مقابلہ ہے۔
آصف علی کا مزید کہنا تھا کہ میری حالیہ پرفارمنس اطمینان بخش رہی تاہم کھیل کے آخری مراحل میں پچ نے فاسٹ بولرز کو بہت سپورٹ کیا جس کے باعث بیٹنگ مشکل ہوگئی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کا چھٹا میچ مارخورز اور ڈولفنز کے درمیان کھیلا گیا جس میں مارخورز نے 92 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
اس میچ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرتے ہوئے آصف علی نے 43 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News