جینک سنر یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی مرد کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی جینک سنر نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔
رواں سال یہ ان کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
جنوری میں آسٹریلین اوپن میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم جیتنے والے اٹلی کے جیک سنر نے امریکہ کے 12 ویں سیڈ فرٹز کو 3-6 ،4-6 اور 5-7 سے شکست دی۔
وہ یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے ۔
جیک سنر 1977 میں گلرمو ولاس کے بعد ایک ہی سیزن میں اپنے پہلے دو گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News