بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ فتح کے بعد ٹرافی کے ساتھ اپنے ردعمل پر شرمندہ ہیں۔
جب بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیت کر عالمی چیمپئن بنی تو اس وقت ان کی کوچنگ سابق کھلاڑی اور کپتان راہول ڈریوڈ کررہے تھے اور اس جیت میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔
حال میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد 30 سیکنڈ کا ایک لمحہ ایسا بھی آیا جس کو سوچ کر وہ شرمندہ ہوجاتے ہیں۔
بھارت میں روہول ڈریوڈ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی دیواد بھی کہا جاتا ہے اور ٹیم کی جیت ہو یا ہار ان کا ردعمل ایک جیسا ہی رہتا ہے۔
ایسا ہی لمحہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھی دیکھنے کو ملا جب فتح کے بعد بھی ان کے ردعمل میں جوش نظر نہیں آیا۔
ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا جس میں انہوں نے ٹرافی کو ہاتھ میں لے کر 30 سیکنڈ تک جشن منایا تھا جب کہ اس کے بعد انہیں اندرانگر کا غندہ بھی کہا جانے لگا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News